تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ کے زیراہتمام "ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز" کا شاندار آغاز
تحریکِ منہاج القرآن جڑانوالہ کے زیراہتمام 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا باقاعدہ آغاز راجہ شہروز مارکی میں ہو گیا۔ افتتاحی روز مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور اس منفرد علمی و روحانی سلسلے کو بے حد سراہا۔
ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کی تدریس کے فرائض تحریکِ منہاج القرآن کی نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے ماہر اساتذہ علامہ محمود مسعود قادری، علامہ سرفراز احمد قادری اور علامہ حسن محمود جماعتی سر انجام دے رہے ہیں۔ شرکاء کو قرآنِ مجید کے فہم، تدبر اور عملی زندگی میں اس کے اطلاق پر خصوصی لیکچرز دیے جا رہے ہیں۔
شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپلومہ پروگرام کو قرآن سے عملی تعلق استوار کرنے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورس قرآنِ مجید کی تعلیمات کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی ایک شاندار کاوش ہے۔ شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین بھی پیش کیا اور ان کی علمی کاوشوں کو امتِ مسلمہ کے لیے قیمتی سرمایہ قرار دیا۔
پروگرام انتظامیہ کے مطابق آئندہ دنوں میں شرکاء کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ عوام قرآن فہمی کے ایسے سنجیدہ و مؤثر پلیٹ فارمز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تبصرہ